Home / NEWS / Aik Haseen (Beautiful Women) Awrat Ko Bewafai Ki Saza ? Dekhiye Mukamal Kahani

Aik Haseen (Beautiful Women) Awrat Ko Bewafai Ki Saza ? Dekhiye Mukamal Kahani


حسین عورت کو بے وفائی کی سزا

بنی اسرائیل میں ایک نیک آدی کپڑا بننے کاکام کیاکرتاتھا ۔۔۔ اس کی بیوی بنی اسرائیل کی تمام عورتوں سے زیادہ حسین وجمیل تھی ، جب اس کے حسن کی شہرت اس وقت کے ایک بادشاہ تک پہنچی تو اس نے ایک بڑھیا کو اس کام کیلئے تیار کیا کہ اس کے پاس جائے اور اسے اس کے خاوند کے خلاف کردے ، بڑھیا حسب ہدایت اس کے پاس پہنچی ، اور بولی اے عورت میں بادشاہ کی جانب سے آئی ہوں اس نے پیغام بھیجا ہے کہ تو اتنی خوبصورت ہونے کے باوجو د ۔

ایک کپڑے بننے والے کے پاس کیوں پڑی ہے؟ اگر تو ہمارے پاس ہوتی ہم تجھے سونے سے لاد دیتے تجھے ریشم پہنچاتے اور بے شمار نوکر چاکر تیری خدمت کیلئے مقرر کرتے ان باتوں نے عورت کے دل پر گہرا اثر کیا اور وہ اپنے شوہر سے بدظن ہوگئی ، نتیجتاً شوہر کی خدمت کرنا بالکل چھوڑ دی اور رویہ تبدیل کرلیا ، جب شوہر اس سے وجہ دریافت کرتا تو بداخلاقی سے جواب دیتی آخر کار اس نیک شخص نے انتہائی دل برداشتہ ہو کر اسے طلاق دیدی ۔عورت نے چھٹکا را پاتے ہی بادشاہ سے شادی رچالی ، جب بادشاہ حجلہ عروسی میں گیا اور پردے چھوڑ دیئے تو اللہ کے حکم سے بادشاہ اور عورت دونوں اندھے ہوگئے ۔

بادشاہ نے چاہا کہ اسے چھو کر دیکھ لے۔ لیکن یہ سوچتے ہی اس کا ہاتھ خشک ہوگیا ، عورت نے ہاتھ بڑھا کر اسے چھونا چاہا ، تواس کا ہاتھ بھی سوکھ گیا ، پھر ان دونوں کو گونگا بہرا کردیاگیا اور ان کی شہوت مٹادی گئی ، جب صبح پر دے ہٹائے گئے تو یہ دونوں اندھے بہرے اور گونگے پائے گئے ۔ ان کا یہ معاملہ اس زمانے کے نبی علیہ السلام کے سامنے پیش کیاگیا ۔ انہوں نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کی جواب ملا میں ان کوکبھی معاف نہ کروں گا ، کیا یہ دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے کپڑا بننے والے کے ساتھ کیا ہے میں اسے دیکھ نہیں رہا تھا؟